ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن ریفرنسز کی سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی گئی

ہفتہ 28 جنوری 2017 20:33

ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن ریفرنسز کی سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2017ء) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کیخلاف دائر جے جے وی ایل میں 17 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس کی سماعت 11فروری تک جبکہ 462 ارب کرپشن ریفرنس پر کارروائی یکم فروری تک ملتوی کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی احتساب عدالت میں سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کیخلاف 462 ارب روپے اور جے جے وی ایل میں 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

ڈاکٹر عاصم کو روایتی طور پر جیل حکام کی جانب سے پیش نہیں کیا گیا ۔جس کے باعث عدالت نے سماعت 11 بجے تک ملتوی کرتے ہوئے جیل حکام کو حکم دیا کہ ڈاکٹر عاصم کی پیشی یقینی بنائیں سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو جیل حکام کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاکہ ڈاکٹر عاصم کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے جس کے باعث انہیں پیش نہیں کیا جا سکتا جبکہ ریفرنس میں شریک ملزمان زوہیر صدیقی ،شعیب وارثی و دیگر پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے جے جے وی ایل کرپشن ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے 11 فروری تک ملتوی کردی گئی ہے۔ جبکہ دوسری جانب ڈاکٹر عاصم کی سرجری سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی جس کے متن کے مطابق ڈاکٹر عاصم اج عدالت پیش نہین ہو سکتے ڈاکٹر عاصم کو سرجری کی اشد ضرورت ہے لیکن یہ سرجری پاکستان مین ممکن نہیں اس کے لئے ملک سے باہر جانا ہوگا۔ عدالت نے 462 ارب کرپشن کیس کی سماعت 1 فروری تک ملتوی کردی ہے ۔واضح رہے ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزمان کیخلاف 462 ارب اور جے جے وی ایل میں سترہ ارب روپے کی کرپشن کرنے کا الزام ہے۔