پشاور میں انڈر23 گیمز کے لوگو اور ٹرافی کی تقریب رونمائی تاریخ ساز دن ہے‘محمود خان

ان مقابلوں میں پورے صوبے سے 7000 کھلاڑی ان کھیلوں میں شرکت کررہے ہیں، صوبائی وزیر کھیل

ہفتہ 28 جنوری 2017 20:33

پشاور میں انڈر23 گیمز کے لوگو اور ٹرافی کی تقریب رونمائی تاریخ ساز دن ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2017ء) صوبائی وزیر کھیل محمود خان نے کہا کہ پشاور میں انڈر23 گیمز کے لوگو اور ٹرافی کی تقریب رونمائی تاریخ ساز دن ہے‘گزشتہ سال ان مقابلوں کو تجرباتی بنیادوں پر شروع کیا گیا تھا اور اب یہ ایک تناور درخت بن چکا ہے ‘ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام ہونیوالے ان مقابلوں میں گزشتہ سال 15 کھیلوں کے ایونٹس میں 5800 کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی اور اب مرتبہ پورے صوبے سے 7000 کھلاڑی ان کھیلوں میں شرکت کررہے ہیں اور 2017 میں ہونیوالے ان کھیلوں میں زیادہ جذبے کے ساتھ کھلاڑی شرکت کررہے ہیں اور ہمیں مزید اچھے پلیئرز ملیں گے جو مستقبل میں نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی مقابلوں میں ملک و قوم کانام روشن کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :