وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے راک بال نیشنل چمپئن شپ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی خیبرپختونخوا کی ٹیموں کو سرٹیفکیٹس دیئے

ہفتہ 28 جنوری 2017 20:33

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے راک بال نیشنل چمپئن شپ میں نمایاں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے راک بال نیشنل چمپئن شپ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی خیبرپختونخوا کی ٹیموں کو سرٹیفکیٹس دیئے۔ خیبرپختونخوا کی لڑکوں کی ٹیم چمپئن شپ میں فاتح قرار پائی جبکہ لڑکیوں کی ٹیم نے تیسر ی پوزیشن حاصل کی۔فاتح ٹیم نے راک بال ایسوسی ایشن کے صدر ذوالفقار کی قیادت میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں ملاقات کی اور انہیں اس نئے کھیل سے متعلق بریفینگ دی ۔

وزیراعلیٰ نے اس نئے کھیل میں دلچسپی کا اظہار کیا اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ حکومت اس کھیل کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے راک بال ایسوسی ایشن کے صدر ذوالفقار کو صوبائی محکمہ کھیل کے ساتھ رابطہ رکھنے کی ہدایت کی ۔ پرویز خٹک نے کہاکہ خیبرپختونخوا کی نوجوان نسل میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مگر بد قسمتی سے اس ٹیلنٹ پر ماضی میں کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

موجودہ صوبائی حکومت نوجوانوں میں پوشیدہ صلاحیتوںکو نکھارنے کیلئے خطیر وسائل خرچ کر رہی ہے۔ صوبے بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے گرائونڈز کی تعمیر کے علاوہ نوجوان کھلاڑیوں کی معاونت کیلئے متعدد پروگرا م شروع ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں صوبائی حکومت ان کی بھر پور معاونت کرے گی ۔نوجوان نسل کی رہنمائی اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے وسائل کی کمی کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :