آزاد تجارتی معاہدوں پر تنقید اور بحث ختم ہوجانی چاہئے‘ خرم دستگیر

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی ریٹنگ بہتری کی طرف گامزن ہے ، پاکستان توانائی بحران سے نکلنے والا ہے ،سی پیک کے ذریعے پاکستان کے دنیا کے ساتھ جڑنے کے ساتھ ساتھ جمہوریت مزید مستحکم ہوئی ، سری لنکا ،ملائشیا،چین سمیت دیگر ممالک کے ساتھ معاہدوں کے نتیجہ میں ملکی برآمدات میں 2سے 4گنا اضافہ ہوا ہے،پاکستانی چمڑا دنیا بھر میں ملک کی پہچان ہے ،عالمی منڈی میں اپنی شناخت برقرار رکھنے کیلئے برآمد کنندگان لیدر مصنوعات پر میڈ ان پاکستان کی مہر ثبت کریں ‘ گزشتہ سال پاکستان کی مجموعی ترقی کیلئے انتہائی موزوں رہا ،معاشی و اقتصادی اشاریئے مثبت رہے وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کالاہور میں تقریب سے خطاب

ہفتہ 28 جنوری 2017 20:27

آزاد تجارتی معاہدوں پر تنقید اور بحث ختم ہوجانی چاہئے‘ خرم دستگیر
$لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2017ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ آزاد تجارتی معاہدوں پر تنقید اور بحث ختم ہوجانی چاہئے کیونکہ سری لنکا ،ملائشیا،چین سمیت دیگر ممالک کے ساتھ معاہدوں کے نتیجہ میں ملکی برآمدات میں 2سے 4گنا اضافہ ہوا ہے، حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی ریٹنگ بہتری کی طرف گامزن ہے ، رواں سال ملک سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوجائے گا،2016ء میں حکومت کی جانب سے لگائے گئے بجلی منصوبوں سے یہ بات واضح ہوگئی کہ پاکستان توانائی بحران سے نکلنے والا ہے،پاکستانی چمڑا دنیا بھر میں ملک کی پہچان ہے ،عالمی منڈی میں اپنی شناخت برقرار رکھنے کیلئے برآمد کنندگان لیدر مصنوعات پر میڈ ان پاکستان کی مہر ثبت کریں،اجتماعی مالی معاملات کی بہتری میں ایف بی آر نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے ‘ گزشتہ سال پاکستان کی مجموعی ترقی کیلئے انتہائی موزوں رہا جس میں امن و امان بحا ل ہوا ،توانائی بحران پر قابو پایا گیا ،معاشی و اقتصادی اعشاریئے مثبت رہے ،سی پیک کے ذریعے پاکستان کا عالمی دنیا کے ساتھ جڑنے کے علاوہ متعدد چیلنجز کے باوجود جمہوریت مزید مستحکم ہوئی ،پاکستان کے ستر سال مکمل ہونے پر بین الاقوامی مہم شروع کی جائے گی جس میں دنیا کو بتایا جائیگا کہ پاکستان کے امیج میںہر لحاظ سے بہتری آئی ہے،وزیر اعظم کی جانب سے ایکسپورٹر ز کیلئی18 ارب روپے کے پیکیج کے ذریعے دنیا بھرمیں پاکستانی برآمدای حجم بڑھانے میں مدد ملے گی،آزاد تجارتی معاہدوں پر تنقید اور بحث ختم ہوجانی چاہئے کیونکہ سری لنکا ،ملائشیا،چین سمیت دیگر ممالک کے ساتھ معاہدوں کے نتیجہ میں ملکی برآمدات میں 2سے 4گنا اضافہ ہوا ہے،پاکستانی چمڑا دنیا بھر میں ملک کی پہچان ہے ،عالمی منڈی میں اپنی شناخت برقرار رکھنے کیلئے برآمد کنندگان لیدر مصنوعات پر میڈ ان پاکستان کی مہر ثبت کریں،اجتماعی مالی معاملات کی بہتری میں ایف بی آر نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو ایکسپو سینٹر میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام تیسرے’’ پاکستان میگا لیدر شو 2017ء‘‘ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئر مین ایس ایم منیر ،ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل میاں ریاض احمد ،پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے چیئر میں انجم ظفر ،پاکستان فٹ وئیر مینوفیکچرر ایسوسی ایشن کے چیئر مین جاوید اقبال صدیقی،چیئر مین لیدرگارمنٹس عاطف اشرف ،صدر ایف پی سی سی آئی زبیر طفیل،ڈپٹی ایمبسڈر یورپی یونین اور وسیم زکریا سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ آزاد تجارتی معاہدوں پر تنقید اور بحث ختم ہو نی چاہئے کیونکہ ابھی تک سری لنکا،ملائشیا،چین سمیت دیگر ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدوں کے نتیجہ میں ہماری برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے،آزاد تجارتی معاہدوں نے ہمیں دنیا کے ساتھ جوڑا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ایکسپوٹر ز کیلئے جس پیکج کا اعلان کیا ہے اس سے دنیا بھر میں پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اوروفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی ریٹنگ بہتری کی طرف گامزن ہے۔انہوں نے کہاکہ رواں سال ملک سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوجائے گا،2016ء میں حکومت کی جانب سے لگائے گئے بجلی منصوبوں سے یہ بات واضح ہوگئی کہ پاکستان توانائی بحران سے نکلنے والا ہے،1320میگا واٹ کول پاور پلانٹ ساہیوال کو تجرباتی طور پر نیشنل گرڈ سے منسلک کردیا گیا ہے اور کوئلہ لیکر پہلی ٹرین ساہیوال پہنچ جائے گی،ایل این جی کے منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں،نیلم ،جہلم اور تربیلہ منصوبہ مکمل ہونے کے قریب ہے،سی پیک منصوبہ کے تحت 46ارب ڈالر میں سے 35ارب ڈالر توانائی منصوبوں کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں 2013ء میں خون اور اندھیر ے میں ڈوبا ہوا پاکستان دیا گیا تھالیکن 2017ء میں پاکستان دنیا سے دوبارہ منسلک ہورہاہے،ملتان اور سیالکوٹ سے بین الاقوامی پروازیں شروع ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج تمام تر چیلنجز کے باوجود پاکستان کی جمہوریت رواں دواں ہے ،ملک کو آگے لیکر جانے کے لیے امن کی بحالی ،توانائی بحران کا خاتمہ،سی پیک منصوبہ کے تحت سرمایہ کاری،معاشی استحکام ہمیں منتخب حکومت نے ہی دیا ہے۔

امن و امان کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی میں امن لوٹ رہا ہے،2013ء میں وزیر اعظم کی ہدایت پر آپریشن کا آغاز کیا گیا،پاکستان رینجرز نے سندھ حکومت اور دیگر اداروں کے تعاون سے کراچی کو پر امن بنا دیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ جمہوریت پر یقین رکھنا اپنے آپ پر یقین رکھنے کے مترادف ہے،2017ء کا پاکستان 2013ء کے مقابلے میں بہتر اور خوشحال ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ لیدر کی ایسوسی ایشنز اپنے نمائندوں کے نام بھیجیں تاکہ لیدر ایکسپورٹ کونسل کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاسکے،ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے ٹیسٹنگ کے معاملات کو بھی حل کیا جائے گا تاکہ پاکستا نی مصنوعات کو دنیا میں رسائی مل سکے ،تاجروں کی معاونت کیلئے چین،سری لنکا،ملائشیا سمیت دیگر ممالک میں ماہرین کی خدمات بھی فراہم کی جائینگی۔

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری پاکستان کے مثبت امیج کا اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور اپنی مصنوعات پر پاکستان کی مہر ثبت کرے ۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اپنی پالیسی ایشوز پر توجہ دے اور حکومت کو تجاویز فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں تجارت بڑھانے کیلئے اقدامات کرے تاکہ پاکستان کو گلوبل ویلیو چین کا حصہ بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں لیدر ایکسپورٹر زکو مزید مراعات دی جائیں گی۔وفاقی وزیر نے لیدر ایسوسی ایشنز کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔