حکومتی قرضوں کی صورتحال میں خاطر خواہ حد تک بہتری آئی ہے، کریڈٹ ریٹنگ کے عالمی اداروں نے اس حقیقت کااعتراف کیا ہے،بہترین عالمی معیار اور طریقہ کار اختیار کرکے قرضوں کے انتظام میں مزید بہتری کی ضرورت ہے

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا قرضوں کے انتظام کے بارے میں اجلاس سے خطاب

ہفتہ 28 جنوری 2017 20:27

حکومتی قرضوں کی صورتحال میں خاطر خواہ حد تک بہتری آئی ہے، کریڈٹ ریٹنگ ..
اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2017ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومتی قرضوں کی صورتحال میں خاطر خواہ حد تک بہتری آئی ہے، کریڈٹ ریٹنگ کے عالمی اداروں نے اس حقیقت کااعتراف کیا ہے،انہوں نے قرضوں کی پالیسی کے رابطہ دفتر کی کوششوں کی تعریف کی اور بہترین عالمی معیار اور طریقہ کار اختیار کرکے قرضوں کے انتظام میں مزید بہتری پر زور دیا۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کویہاں اسلام آباد میں قرضوں کے انتظام کے بارے میں اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔ ڈائریکٹر جنرل ڈیٹ نے وزیر خزانہ کو قرضوں کے انتظام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ا نہوں نے وزیر خزانہ کو آ گاہ کیا کہ گزشتہ تین سال کے دوران قر ضوں کی پالیسی کے حوالے سے رابطہ دفترمیں اصلاحات کی گئی ہیں۔ نئی ٹیکنالوجی اور جدید طریقہ کار اپنانے سے قرضوں کے حوالے سے انتظام میں شفافیت ا ٓئی ہے اور کارکردگی میں بہتری آ ئی ہے۔ اجلاس میں اکنا مک افئیرز ڈو یژن ،خزانہ ڈویژن اور اسٹیٹ بنک کے اعلی حکام نے شرکت کی ۔( و خ )

متعلقہ عنوان :