باچا خان یونیورسٹی چارسدہ اور پشاور یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلرز کی تقرری کے لئے گورنر خیبر پختونخوا کو سمری ارسال

ہفتہ 28 جنوری 2017 19:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2017ء) باچا خان یونیورسٹی چارسدہ اور پشاور یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلرز کی تقرری کے لئے گورنر خیبر پختونخوا کو سمری ارسال کر دی گئی ہے پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹررسول جان مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہوگئے ہیں ۔ جبکہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر فضل رحیم مروت بھی ریٹائرڈ ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی جانب سے یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تقرریوں کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی ہے ۔ جو کہ انٹرویوز کے بعد تقرری کے لئے سفارشات کریگی ۔ پشاور یونیورسٹی اور چارسدہ یونیورسٹی میں قائم مقام وائس چانسلرز کی تقرری کے لئے صوبائی حکومت نے سمری گورنر خیبرپختونخوا کو ارسال کر دی ہے ۔ گورنر کی منظوری کے بعد قائم مقام کی وائس چانسلرز کی تقرری عمل میں لائی جائیگی ۔ جبکہ صوبے کے مختلف یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تقرری تاحال نہیں ہو سکی ہے ۔