پالیمنٹ اورجمہوریت کومیں نے بچایا ہے،جاوید ہاشمی

پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کو بچانے کاغلط کریڈٹ لےرہی ہے،پارلیمنٹ میں قابل افسوس واقعے پردونوں پارٹیوں کے ملوث رہنماؤں کوسزاملنی چاہیے۔سابق سینئروفاقی وزیرکی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 28 جنوری 2017 18:14

پالیمنٹ اورجمہوریت کومیں نے بچایا ہے،جاوید ہاشمی

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28جنوری2017ء) : سینئرسیاستدان اورسابق وفاقی وزیرمخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ پالیمنٹ اورجمہوریت کومیں نے بچایا ہے،پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کو بچانے کاغلط کریڈٹ لے رہی ہے،عمران خان میری ناراضی پربیان بدل لیتا تھا۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں جو ہوا قابل افسوس ہوا۔

(جاری ہے)

دونوں پارٹیوں کے ملوث رہنماؤں کو سزا ملنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کو بچانے کا غلط کریڈٹ لے رہی ہے۔پالیمنٹ اورجمہوریت کومیں نے بچایا ہے۔میں فقیرکی طرح منتیں کررہاتھا کہ حملہ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کے دوران عمران خان میری ناراضی پربیان بدل لیتا تھا۔عمران خان دھرنے سے پہلے کوئی اور باتیں کرتا تھا۔

متعلقہ عنوان :