Live Updates

اکثریت پر اقلیت کی حاوی ہونے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،یہ ہونہیں سکتا کہ ووٹ نوازشریف کو ملے او رپالیسی عمران خان کی چلے، انتشار کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے،مسلم لیگ (ن) نے آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ، ہم جب جمہوریت کی بحالی کیلئے قربانیاں دے رہے تھے تواس وقت الزام لگانے والے چندہ اکٹھا کرکے روزی روٹی کمارہے تھے، لانگ مارچ کر نے کیلئے شیر کا دل چاہئے

مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں خواجہ آصف او ر سعد رفیق کا سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب

ہفتہ 28 جنوری 2017 18:43

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں خواجہ محمد آصف اور خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ماضی کی طرح اقلیت اکثریت پر حاوی ہونا چاہتی ہے لیکن ہم اقلیت کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، یہ ہونہیں سکتا کہ ووٹ نوازشریف کو ملے او رپالیسی عمران خان کی چلے، مسلم لیگ (ن) انتشار کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی،مسلم لیگ (ن) نے آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور جمہوریت کی بحالی کیلئے قربانیاں دیں،الزام لگانے والے اس وقت چندہ اکٹھا کرکے روزی روٹی کمارہے تھے،جو لانگ مارچ کرتے ہیں وہ شیر کا دل رکھتے ہیں،چند لوگ کوشش کرتے رہے کہ ملک کے نظام کو تباہ کردیں ، ہم نے صرف سیاسی نعرے نہیں لگائے کام کیا ہے،ہم نے یہ سب اقتدار کیلئے نہیں عوام کی خدمت کیلئے کیا ہے،نوازشریف کی قیادت میں ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑیں گے،اس سال کے آخر تک ملک سے اندھیروں کاخاتمہ ہوجائیگا، وزیر اعظم نے عدالت میں اپنے آپ کو پیش کردیا جس میں سرخروہوکر نکلیں گے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سوچ کوبدلناپڑیگا،انتہاپسندی کو جڑ سے ختم کرنے کی ضرورت ہے، ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہاکہ 2017کے آغاز سے الیکشن کے سال کا آغاز ہوچکاہے،الیکشن کی تیاری کیلئے آغازہوچکاہے تاکہ الیکشن کے قریب جاکر مشکل نہ ہو،گذشتہ چار سال میں ضلع سیالکوٹ کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کی،ہماری حکومت نے عوام کی بہتری اور ملک کی ترقی کیلئے منصوبوں کا آغاز کیا۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سیالکوٹ شہر کو موٹروے کا تحفہ دیا،تین مراحل میں موٹروے پر کام تیزی سے جاری ہے،سمبڑیال سے سیووالاتک نئی سڑک بنائی جائے گی،100ایکڑ کے قریب زمین پر نسٹ یونیورسٹی کے کیمپس کی تعمیر شروع ہوچکی،نسٹ یونیورسٹی کے ساتھ خواتین کی یونیورسٹی کا کیمپس بھی تعمیر کیا جائے گا،ہم نے صرف سیاسی نعرے نہیں لگائے،کام کیا ہے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ ہم نے یہ سب اقتدار کیلئے نہیں عوام کی خدمت کیلئے کیا ہے،نوازشریف کی قیادت میں ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑیں گے،ریلوے کی حالت2013سے آج کہیں بہتر ہے،60سی70فیصد بجلی کے کارخانوں پر کام مکمل ہوچکاہے،اس سال کے آخر تک ملک سے اندھیروں کاخاتمہ ہوجائیگا،ماضی میں دہشتگردی کا راج تھا،آج دہشتگردی کا تقریباًخاتمہ ہوچکاہے،پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب سے دہشتگردوں کی کمر توڑدی ہے،یہ کام گذشتہ حکومتیں بھی کرسکتی تھیں لیکن اس پر کسی نے توجہ نہیں دی۔

انہوں نے کہاکہ 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کم ہوکر آج4گھنٹوں پر آگئی ہے،دہشتگردی کے خلاف جنگ پوری قوم کولڑنا ہوگی،سیاسی قیادت کے ساتھ میڈیا کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشتگردی کے خاتمے میں کردار اداکرے،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سوچ کوبدلناپڑیگا،انتہاپسندی کو جڑ سے ختم کرنے کی ضرورت ہے،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہزاروں فوجیوں نے جان قربان کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف اپنی تین نسلوں کا حساب عدالت میں دے رہے ہیں،بغیر ثبوت کے الزامات لگائے جاتے ہیں،عدالت میں اپنے آپ کو پیش کردیا جس میں سرخروہوکر نکلیں گے،ہمارے حاسدین نے ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی،مخالفین سیاسی الزامات کی بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دیں۔اس موقع پر وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013میں پوراملک لوڈشیڈنگ میں ڈوباہواتھا،دہشتگردی کی آگ نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہواتھا،پوراملک زبوں حالی کا شکارتھا،قومی خزانہ خالی تھا،دنیا کے بڑے مالیاتی ادارے کہتے تھے کہ2018تک پاکستان دیوالیہ ہوجائے گا،کراچی مقتل بناہواتھا،2,2سو لوگ قتل کردیئے جاتے تھے،ان حالات میں پاکسان کا اقتدار نوازشریف کو منتقل ہوا۔

انہوں نے کہاکہ 2013کے الیکشن میں عوام سے وعدہ کیا تھا کہ دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے،الیکشن میں عوام سے وعدہ کیا تھا کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کریں گے،نوازشریف نے وعدہ کیا تھا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو بین الاقوامی سطح پر اجاگرکریں گے،ہم نے نوازشریف کی قیادت میںدن رات ملک کی ترقی کیلئے کام کیا۔خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) انتشار کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی،مسلم لیگ (ن) نے آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور جمہوریت کی بحالی کیلئے قربانیاں دیں،الزام لگانے والے اس وقت چندہ اکٹھا کرکے روزی روٹی کمارہے تھے،اسلام آباد میں دو سیاسی کزن کھڑے ہوکرامپائر کی انگلی اٹھنے کا انتظار کرتے رہے،چند لوگ کوشش کرتے رہے کہ ملک کے نظام کو تباہ کردیں،آج بھی ماضی کی طرح اقلیت اکثریت پر حاوی ہونا چاہتی ہے،اقلیت کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ سیاست میں کوئی ہمیں ڈکٹیٹ نہ کرے،نوازشریف چاہتے ہیں قوم کی زندگی میں بہتری لائیں،دھاندلی کے الزام پر ہم عدالت میں سرخروہوئے،عمران خان لکھے ہوئے معاہدے سے مکر گئے،ووٹ نوازشریف کو ملے،پالیسی عمران خان کی چلے یہ نہیں ہوسکتا۔وزیرریلوے نے کہاکہ پہلی سازش ناکام ہونے کے بعد اسلام آباد کو لاک ڈائون کرنے کی دھمکی دی گئی،اس بار ڈنڈا بھی نہیں چلا اورفری ہینڈ بھی نہیں ملا جو لانگ مارچ کرتے ہیں وہ شیر کا دل رکھتے ہیں۔…(خ م)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات