بلوچستان :کالعدم تنظیم کے کمانڈرلال دین بگٹی نے ہتھیارڈال دیے

ملک دشمنوں نے ورغلایا تھاتوہم بھٹک گئے ،کمانڈرلال دین،راہ راست پرآنیوالوں کوخوش آمدید کہتے ہیں۔ایف سی حکام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 28 جنوری 2017 17:27

بلوچستان :کالعدم تنظیم کے کمانڈرلال دین بگٹی نے ہتھیارڈال دیے

کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28جنوری2017ء) : بلوچستان میں کالعدم تنظیم کے کمانڈرلال دین بگٹی نے ہتھیارڈال دیے،لال دین بگٹی نے ایف سی اورحساس اداروں کے سامنے ہتھیارڈال کرگرفتاری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ایف سی حکام نے بتایا کہ کالعدم تنظیم کے کمانڈرلال دین بگٹی نے ہتھیارڈال دیے۔راہ راست پرآنیوالوں کوخوش آمدید کہتے ہیں۔کمانڈرلال دین بگٹی نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملک دشمنوں نے ورغلایا تھا جس کے باعث ہم بھٹک گئے تھے۔قومی دھارے میں شامل ہوکرملک کیلئے کام کرینگے۔

متعلقہ عنوان :