جب تک دین بکتارہےگادہشتگردی ختم نہیں ہوگی،خواجہ آصف

ملک میں80فیصد دہشتگردی ختم کردی،دہشتگردی ختم کرنے پرپاک فوج کوسلام پیش کرتاہوں،رواں سال کے آخرتک لوڈشیڈنگ ختم ہوجائیگی،پاناماکیس میں عدالتوں میں سرخروہونگے۔وفاقی وزیرپانی وبجلی کا ورکرزکنونشن سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 28 جنوری 2017 16:44

جب تک دین بکتارہےگادہشتگردی ختم نہیں ہوگی،خواجہ آصف

سیالکوٹ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28جنوری2017ء) : وفاقی وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف نے کہاہے کہ جب تک دین بکتارہے گا دہشتگردی ختم نہیں ہوگی،ہماری حکومت نے 80فیصد دہشتگردی ختم کردی،دہشتگردی کاخاتمہ کرنے پرپاک فوج کوسلام پیش کرتاہوں،رواں سال کے آخرتل لوڈشیڈنگ ختم ہوجائیگی،پاناماکیس میں عدالتوں میں سرخروہونگے۔انہوں نے آج سیالکوٹ میں مسلم لیگ نون کے ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف نے جس طرح بجلی کی لوڈشیڈنگ کوختم کرنے کیلئے بھرپور ٹائم دیا۔

اگرماضی میں 30فیصد بھی توجہ دی جاتی تولوڈشیڈنگ ختم ہوجاتی۔رواں سال کے آخرتک ملک میں اندھیرے چھٹ جائیں گے۔ہماری ناکامیوں کی خبریں چلانے والے آج خاموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیامیں ایسے لوگوں کونہیں ہوناچاہیے کہ جومذہبی تفرقوں کوہوادیتے۔

(جاری ہے)

وہ سمجھتے ہیں کہ ملک جائے پہاڑمیں ہماری ریٹنگ بڑھنی چاہیے۔اس کے برعکس میڈیا میں ایسے لوگ ہونے چاہئیں جوفرقہ واریت کے خاتمے کی بات کریں۔

میڈیا اہم کرداراداکرسکتاہے۔جب تک میرااور آپ کادین بکتارہے گاتب تک دہشتگردی ختم نہیں ہوگی۔ہمارامذہب محبت،رواداری اور برداشت کامذہب ہے۔لیکن مذہب کے نام پرکاروبار کیاجارہاہے۔انہوں نے کہا کہہمارے مخالفین نے ہرقدم پررکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی۔ماضی میں ہرروزکہیں نہ کہیں دھماکاہوتاتھا۔کراچی سے خیبرتک دہشتگردوں کاراج تھا۔لیکن ہم نے 80فیصد دہشتگردی ختم کردی۔

بہادرفوج کودہشتگردی ختم کرنے پرمیں سلام پیش کرتاہوں۔یہ دلیرانہ فیصلے نوازشریف نے کیے ہیں۔ماضی میں بھی کیے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے قائد نوازشریف نے اپنی 3نسلوں کاحساب دیاہے کسی میں جرات نہیں ہے۔جس وقت لوگوں کونوکریوں سے نکالاجارہاتھا تب میرے قائد کاکاروباراتناتھا کہ 10ہزارگھروں کی روٹی ان کے کاروبارسے چلتی تھی۔پاناماکیس میں ہم دنیا کی عدالتوں میں سرخروہونگے۔

متعلقہ عنوان :