وقار ذکا کو شراب کے نشے میں دھت انسان نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ویڈیو منظر عام پر آگئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 28 جنوری 2017 16:35

وقار ذکا کو شراب کے نشے میں دھت انسان نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ویڈیو ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 جنوری 2017ء): وقار ذکا کو شراب کے نشے میں دھت ایک شخص نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر وقار ذکا کی یہ ویڈیو نشر بھی کی گئی جس میں دیکھا گیا کہ ایک شخص نے مبینہ طور پر شراب کے نشے میں دھت ہو کر بندوق کی نوک پر وقار ذکا کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ وقار ذکا کو رات گئے دو بجے کے قریب تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ شراب کے نشے میں دھت شخص کے ساتھ سکیورٹی گارڈز بھی موجود تھے۔ رپورٹس کے مطابق وقار ذکا کو عبد اللہ شاہ غازی کے مزار قریب تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ وقار ذکا کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: