پاک افغان سرحد پر جھڑپ ، افغان بارڈرپولیس اہلکار ہلاک ، 2زخمی ،افغان میڈیا کا دعویٰ

ہفتہ 28 جنوری 2017 16:32

پاک افغان سرحد پر جھڑپ ، افغان بارڈرپولیس اہلکار ہلاک ، 2زخمی ،افغان ..

قندھار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2017ء) افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک افغان سرحد پر دونوںممالک کی سیکورٹی فورسز کے درمیان حالیہ جھڑپ میں ایک افغان پولیس اہلکار ہلاک اور 2زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو افغان میڈیاکے مطابق جھڑپ اس وقت ہوئی جب افغان بارڈر سیکورٹی فورسز نے ڈیورنڈلائن کے دوسری طرف سے آنے والے مسلح افراد کے ایک گروپ پرفائرنگ کردی اس کے بعد پاکستانی فورسز نے افغان بارڈر فورسز پر فائرکھول دیا جس کے نتیجے میں ایک بارڈر پولیس اہلکار ہلاک اور 2دیگر زخمی ہوگئے ۔قندھار کے گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جوابی کاروائی میں عسکریت پسندوں اور افغان فورسز کا بھی جانی نقصان ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :