مہنگا سمارٹ فون اور فیس بک پردوستوں کیساتھ چیٹنگ ، گوجرانوالہ میں وائی فائی فقیر منظر عام پرآگیا

ہفتہ 28 جنوری 2017 16:16

مہنگا سمارٹ فون اور فیس بک پردوستوں کیساتھ چیٹنگ ، گوجرانوالہ میں وائی ..

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2017ء) گوجرانوالہ کے علاقے شیرانوالہ گیٹ کے قریب ایک ٹانگ سے معزور خیر اللہ نامی فقیرنہ صرف پڑھے لکھے انداز میں لوگوں سے بھیک مانگتا ہے بلکہ اس دوران فارغ وقت میں اپنے موبائل پر فیس بک سے دوستوں کے ساتھ چیٹنگ کر کے اپنا ٹائم پیش کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فقیر نے اس کام کیلئے مہنگا ترین سمارٹ فون بھی خرید رکھا ہے اور اس پر ہر وقت نیٹ بھی آن رکھتا ہے تاکہ فیس بک پر دوستوں سے چیٹنگ کر سکے ۔ذرائع کے مطابق خیر اللہ نے اپنے نام سے فیس بک پر آئی ڈی بنا رکھی ہے جس پر اس کی تصویر بھی آویزاں ہے اس کے دوستوں میں لڑکیوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :