بھارت علیحدگی تحریکیں،ریاست تامل ناڈو میں بھی آواز بلند ہونے لگی

مودی سرکار کے عوام مخالف فیصلوں کے بعد عوام سڑکوں پر نکل آئے،مظاہرین کا اسامہ بن لادن کی پوسٹر اٹھائے بھارت کیخلاف شدید احتجاج ،نعرے بازی غیرسماجی عناصر اور تنظیمیں عوام کو ملک مخالف سرگرمیوں کے لئے اکسا رہی ہیں،ریاستی وزیراعلیٰ کااسمبلی میں خطاب

ہفتہ 28 جنوری 2017 13:45

بھارت علیحدگی تحریکیں،ریاست تامل ناڈو میں بھی آواز بلند ہونے لگی

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2017ء) بھارت میں جہاں کئی ریاستوں میں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں وہیں مودی سرکار کے عوام مخالف فیصلوں کے بعد ریاست تامل ناڈو کے شہری بھی سراپا احتجاج بن گئے اوراس دوران انہوں نے بھارت کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی ریاست تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ نے اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن کے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں چنئی میں جلی کٹو رسم کے حامی مظاہرین پر پولیس کی جانب سے کیا جانے والا تشدد ملک مخالف نعروں کی وجہ سے تھا جبکہ مظاہرین نے اسامہ بن لادن کے پوسٹر اٹھا رکھے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ غیرسماجی عناصر اور تنظیمیں جلی کٹو رسم کے حامی مظاہرین کو ریاست اور ملک مخالف سرگرمیوں کے لئے اکسا رہی ہیں تاہم اگر پولیس نے زیادتی کی ہے تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔وزیراعلیٰ نے پولیس کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریاست مخالف نعرے لگیں گے تو اسے دبانے کی کوشش کی جائے گی اور اسی ضمن میں پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جب کہ مظاہرین کے ررعمل کے نتیجے میں کئی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔