پی سی بی کا محمد حفیظ اور عمر اکمل کو قومی ٹیم سے باہر کرنے اور ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں احمد شہزاد کو واپس لانے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 جنوری 2017 01:15

پی سی بی کا محمد حفیظ اور عمر اکمل کو قومی ٹیم سے باہر کرنے اور ویسٹ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2017ء) پی سی بی کا محمد حفیظ اور عمر اکمل کو قومی ٹیم سے باہر کرنے اور ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں احمد شہزاد کو واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اردو پوائنٹ کو پی سی بی کے مستند ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں بدترین شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے مسلسل ناقص کارگردگی پر محمد حفیظ اور عمر اکمل کو قومی ٹیم سے مستقل طور پر باہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ مارچ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کو ایک برس کے بعد ٹیم مِن دوبارہ شامل کر لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ چیف سلیکٹر اںضمام الحق بھی جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو میں ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کیے جانے کا عندیہ دے چکے ہیں۔