الماری کیسے کھولی جائے؟ ایک ماں کو درپیش مشکل صورت حال کے انٹرنیٹ نے ہزاروں جوابات دے دئیے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 27 جنوری 2017 23:54

الماری کیسے کھولی جائے؟  ایک ماں کو درپیش مشکل صورت حال کے انٹرنیٹ نے ..

ایک مشکل صورتحا ل سے دوچار ماں نے ایک تصویر پوسٹ کر کے انٹرنیٹ پر اپنی مشکل کا حل پوچھا ہے۔ تصویر میں ایک الماری دکھائی گئی ہے۔ اس الماری میں موجود پلیٹیں شیلفوں سے گر کر شیشے سے لگی ہوئی ہیں۔ صاف ظاہر ہورہا ہے کہ جیسےہی الماری کھلے گی ساری قیمتیں پلیٹیں نیچے جا گریں گی۔ اس ماں کو لگتا ہے کہ اس کا نقصان ہو کر رہے گا۔ اس تصویر کے کیپشن پر لکھا تھا کہ یہ کپ بورڈ کبھی نہیں کھلے گا مگر چند ہی لمحوں میں انٹرنیٹ پرہزاروں لوگوں نےا س صورتحا ل سے بچنے کےل ہزاروں جوابات بتا دئیے۔


ایک صارف نے اس صورتحال میں مشورہ دیا کہ اگر پلیٹیں سستی ہیں تو الماری کھول لی جائے۔ اگر پلیٹیں مہنگی ہیں تو دائیں طرف کا شیشہ توڑ دیا جائے۔
دوسرے صارف کا کہنا ہے کہ ایک بالکل نیا گھر بنایا جائے، جس میں پلیٹیں شیلفوں میں رکھی ہوں اس کے بعد پرانے گھر کو ڈیلیٹ کر دیا جائے۔

(جاری ہے)


تیسرے صارف نے دلچسپ تبصرہ کیا کہ خاوند کے گھر آنے پر بلا وجہ اس سے لڑائی کی جائے۔

پھر غصے آکر کچن میں جاکر الماری کھولی جائے۔ ساری پلیٹیں گر کر ٹوٹ جائیں گی۔ پلیٹوں کے ٹوٹنے کا الزام شوہر پر لگا دیا جائے۔ شوہر معافی بھی مانگے گا اور نئی پلیٹیں بھی لا کر دے گا۔
چوتھے صارف کا مشورہ تھا کہ مکان کو پانی سے بھر دیا جائے۔ اس کے بعد الماری کھول لی جائے۔
پانچویں صارف کا کہنا تھا کہ الماری کو پیچھے سے توڑ کر برتن نکال لیے جائیں۔


ایک صارف کا کہنا تھا کہ الماری کو ہلکا سا کھول کر پھر بند کر دیا جائے۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ مر جائیں اور دوبارہ تب پیدا ہوں جب پلیٹیں الماری میں ٹھیک سے رکھی ہوں۔ایک صارف نے جادو سیکھ کر اس سے سب ٹھیک کرنے کا مشورہ دیا تو کسی نے کچن کو فوم سے بھرنے کا مشورہ دے دیا۔
ویسے اگر آپ اس صورت حال سے دوچار ہوتے تو کیا کرتے؟
اپ ڈیٹ:خاتون کی پوسٹ کی ہوئی یہ تصویر اصل میں 21 اکتوبر کو ٹوٹری پریفیکچر جاپان میں زلزلے کے بعد ایک ہوٹل میں لی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :