مجرم کا اعتراف۔ جوا ہارنے پر جوا خانےسے نکلا، بنک لوٹا اور پھر واپس آ کرجوا کھیلنے لگا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 27 جنوری 2017 23:53

مجرم کا اعتراف۔ جوا ہارنے پر جوا خانےسے نکلا، بنک لوٹا اور پھر واپس ..

عدالت نے شمالی کیرولینا کے ایک شخص نے بنک لوٹنے کا مجرم قرار دے دیا ہے۔ یہ شخص جوا ہارنے کے بعد بلیک جیک ٹیبل سے اٹھا، بنک جاکر ڈکیتی کی اورپھر جوا کھیلنے کیسینو پہنچ گیا۔
52 سالہ کیری جونسن نے کاناواہا سرکٹ جج ڈیوک بلوم کو بتایا کہ 2 اگست کے اس واقعے میں جب وہ کیسینو سے نکلا، اس وقت وہ شراب کے نشے میں دھت تھا، وہ نیشنل بنک چارلسٹن گیا اور بنک لوٹ لیا۔


کیری نے بتایا کہ وہ چالیس سالوں سےا س بنک کے ساتھ لین دین کر رہا ہے۔اس نے بتایا کہ میں نے بنک والوں کو ایک پرچی دی اور انہوں نے مجھے رقم دے دی۔

(جاری ہے)

یہ اس رقم سے کم تھی جو میرے بنک اکاؤنٹ میں موجود تھی۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ پرچی پر جونسن کا گن اور بم کے ساتھ مسلح ہونا بھی لکھا تھا اور وہ وہاں سے 5ہزار ڈالر لے کر نکلا تھا۔


جانسن کا کہنا ہے کہ اس دن کی بہت سی باتیں اسے دھندلی دھندلی یاد ہے تاہم بنک کی فوٹیج دیکھ کر اس نے بتایا کہ فوٹیج میں وہی ہے۔
پراسیکوٹر نے بتایا کہ جانسن نے واپس کیسینو میں جا کر 5سو ڈالر ہارے اور گھر چلا گیا، جہاں سے پولیس نے اسے رقم سمیت گرفتار کر لیا۔
دو مارچ کو ہونے والی پیشی پر اسے 5 سال سے لیکر 18 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔