نیروبی، جنگجو تنظیم الشباب کی جانب سے کینیا کے فوجی بیس پر حملے کے نتیجے میں 50سے زائد فوجی ہلاک

جمعہ 27 جنوری 2017 23:50

نیروبی، جنگجو تنظیم الشباب کی جانب سے کینیا کے فوجی بیس پر حملے کے نتیجے ..

نیروبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جنوری2017ء) صومالیہ کی جنگجو تنظیم الشباب کی جانب سے کینیا کے فوجی بیس پر حملے کے نتیجے میں 50 سے زائد فوجی ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیا کی سرحد پر واقع جنوبی علاقے کلبیو میں الشباب کے 2 خودکش حملہ آوروں نے فوجی بیس پر حملہ کردیا اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں بمباروں نے بارود سے بھری گاڑیاں دھماکے سے اڑا دیں جس کے نتیجے 50 سے زائد فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ الشباب نے دعوی کیا ہے حملے کے بعد ان کے جنگجوں نے بیس کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا جس کے بعد وہاں تعینات افریقن یونین مشن فرار ہوگیا۔

دوسری جانب کینیا کے فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ الشباب کی جانب سے فوجیوں کی ہلاکت سے متعلق پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جب کہ مقامی میڈیا کا بھی کہنا ہے کہ الشباب کے حملے میں کینیا کی فوج کے متعدد اہلکار ہلاک ہوئے تاہم فوجی بیس پر حملہ آوروں اور فوج کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :