مختلف رکاوٹوں، چیلنجز کے باعث سارک اپنامقصد پورا نہیں کررہا‘بھارت نے 19 ویں سارک سمٹ وزارتی کانفرنس میں شرکت نہ کرکے چاٹرر کی خلاف ورزی کی

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی سبکدوش ہونے والے سیکرٹری جنرل ارجن بہادر تھاپا سے الوداعی ملاقات میں گفتگو

جمعہ 27 جنوری 2017 23:48

مختلف رکاوٹوں، چیلنجز کے باعث سارک اپنامقصد پورا نہیں کررہا‘بھارت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جنوری2017ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے ک جنوبی ایشیا کے عوام کے فلاح و بہبود کے لیے تعاون کے خواہاں ہیں‘ مختلف رکاوٹوں اور چیلنجز کے باعث سارک اپنا مقصد پورا نہیں کر پا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سبکدوش ہونے والے سیکرٹری جنرل ارجن بہادر تھاپا نے سرتاج عزیز سے الوادعی ملاقات کی، ملاقات کے بعد مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ سارک سیکرٹریٹ ممبران ممالک کو متحرک کرنے کے لیے کردار ادا کرسکتا ہے۔ بھارت نے 19 ویں سارک سمٹ وزارتی کانفرنس میں شرکت نہ کرکے چاٹرر کی خلاف ورزی کی ہے ۔سیکرٹری جنرل ارجن بہادر تھاپا نے کہا کہ سارک ممالک درپیش چیلنجز پر قابو پالیں گے۔ اسلام آباد میں 19 ویں سارک سمٹ کے لیے پٴْر امید ہیں۔

متعلقہ عنوان :