سندھ اسمبلی کا اجلاس دوپہر ڈھائی بجے ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی صدارت میں شروع ہوا

� کے پانی کے معاہدے پر بحث کے حوالے سے ایجنڈے میں شامل پانچ توجہ دلائو نوٹسز پیر تک مؤخر ،تین ارکان کی چھٹی کی درخواستیں منظور

جمعہ 27 جنوری 2017 23:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2017ء) جمعہ کو سندھ اسمبلی کا اجلاس دوپہر ڈھائی بجے ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی صدارت میں شروع ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تلاوت اور نعت کے بعد محکمہ جنگلات سے متعلق سوالات کے تحریری اور ضمنی سوالات کے جوابات دیئے گئے جبکہ 1991ء کے پانی کے معاہدے پر بحث کے حوالے سے ایجنڈے میں شامل پانچ توجہ دلائو نوٹسز پیر تک مؤخر کردیئے گئے۔ بعد ازاں تین ارکان کی چھٹی کی درخواستیں منظور کی گئیں۔ اجلاس میں 1991ء کے پانی کے معاہدے پر ساڑھے 3بجے بحث کا آغاز ہوا جو رات 8 بجے تک مسلسل جاری رہا۔ بعد ازاں اجلاس ڈپٹی اسپیکر نے پیر کی صبح 10بجے تک کیلئے ملتوی کردیا۔ #