ٹریفک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق، تین زخمی

جمعہ 27 جنوری 2017 23:42

ٹریفک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق، تین زخمی
جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2017ء) سلطان باہو پل کے نزدیک ٹریفک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کے مطابق، جیکب آباد کے رہائشی ایک ہی خاندان کے چھ افراد سلطان باہو دربار پر حاضری کے بعد واپس جارہے تھے جب ایک تیز رفتار بس نے ان کی موٹرسائیکل کو جھنگ ملتان روڈ پر سلطان باہو پل کے نزدیک ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں 35سالہ منیر، 18سالہ ندیم اور تین سالہ اللہ وسایا موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ اس حادثہ میں زخمی ہونے والی آمنہ بی بی اور دو بچیوںامبر اور صبرہ کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ بس ڈرائیور حادثہ کے فوری بعد موقع سے فرار ہوگیا۔