آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خانہ و مردم شماری کے عمل میں معاونت کیلئے پاک فوج کی شرکت کی منظوری دیدی،2 لاکھ جوان حصہ لیں گے

جمعہ 27 جنوری 2017 23:39

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خانہ و مردم شماری کے عمل میں معاونت ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2017ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے خانہ و مردم شماری کے عمل میں معاونت کیلئے پاک فوج کی شرکت کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جمعہ کو کئے گئے ٹویٹ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے چھٹی خانہ و مردم شماری کیلئے مسلح افواج کے اہلکاروں کی منصوبہ میں شرکت کی منظوری دی ہے۔ مردم شماری میں سیکورٹی فرائض کی ادائیگی کے علاوہ مسلح افواج کے 2 لاکھ اہلکار حصہ لیں گے۔ فوج مردم و خانہ شماری کے انعقاد میں معاونت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ مسلح افواج ضرب عضب اور کراچی آپریشن جیسی دیگر ذمہ داریاں بھی سرانجام دیتی رہیں گی۔