وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اینٹی منی لارنڈنگ اور اقتصادی دہشت گردی کے خاتمہ کے فریم ورک کا جائزہ اجلاس،ادارے قوم کے وسیع تر مفاد میں جامع اقدامات کر رہے ہیں،اسحاق ڈار

جمعہ 27 جنوری 2017 23:39

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اینٹی منی لارنڈنگ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2017ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اینٹی منی لارنڈنگ اور اقتصادی دہشت گردی کے خاتمہ کے فریم ورک کا جائزہ اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا جس میں تمام شراکت داروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس کو دہشت گرد تنظیموں اور افراد کے خلاف کئے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔

نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کی مالی سہولیات کے خاتمہ کے معاملہ پر بھی غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران منی لانڈرنگ اور مالیاتی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے کئے گئے اقدامات کو مزید مؤثر اور مستحکم بنانے کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ متعلقہ ادارے قوم کے وسیع تر مفاد میں جامع اقدامات کر رہے ہیں۔ اجلاس میں وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے قانون ظفر الله خان، قومی سلامتی کے مشیر، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری داخلہ، چیئرمین ایس ای سی پی اور وزارت خارجہ، فنانس ڈویژن، قانون و انصاف ڈویژن، نیکٹا، ایف بی آر اور سٹیٹ بینک کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :