صوبائی وزیر کھیل کیجانب سے ثقافتی کھیل ملھ اور کوڈی کوڈی کے مقابلے ضلعی سطح پر منعقد کرائے جانیکا اعلان

جمعہ 27 جنوری 2017 23:37

صوبائی وزیر کھیل کیجانب سے ثقافتی کھیل ملھ اور کوڈی کوڈی کے مقابلے ..
سکھر۔ 27جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2017ء) صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر نے سندھ کے قومی و ثقافتی کھیل ملھ اور کوڈی کوڈی کے ضلعی سطح پر مقابلے منعقد کرائے جانے کا اعلان کیا ہے ،جمعہ کے روز سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے موثر اقدامات اٹھا رہے ہیںبالخصوص صوبے کے ثقافتی کھیلوںکو فروغ دیاجائیگا، اس سلسلہ میں ملھ کے مقابلے ضلعی سطح پر منعقد کرائے جائیں گے تاکہ ملھ کو فروغ حاصل ہو ، انہوںنے کہاکہ کھیل کے میدانوں کی بحالی کیلئے کام کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

قبل ازیںصوبائی وزیر نے گورنمنٹ ڈگری کالج میںکھیلوںکے مقابلوںمیںمہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی جہاں طالبات کی ٹیموں کے درمیان والی بال ، رسہ کشی سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے ہوئے ، سکھرکی ٹیم نے خیرپور کی ٹیم کو ہرا کر کامیابی حاصل کی، صوبائی وزیر نے کامیاب ٹیموں اور کھلاڑیوںمیںانعامات و ٹرفیاں تقسیم کیے ۔

متعلقہ عنوان :