رینجرز نے پاک کالونی کے علاقے میں گھر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان رینجرز سندھ

جمعہ 27 جنوری 2017 23:34

رینجرز نے پاک کالونی کے علاقے میں گھر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2017ء) پاکستان رینجرز سندھ نے پاک کالونی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر سے بھاری تعداد میں منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے پاک کالونی کے علاقے میں واقع ایک گھر میں سامان کے اندر چھپائی گئی منشیات برآمد کر لی۔ منشیات میں 22کلو چرس،2 کلو افیوم اور 7 کلو ہیروین شامل ہیں۔ رینجرز ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ یا رینجرز مددگار، واٹس ایپ 0316-2369996 ، ای میل ایڈریس [email protected] یا رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

متعلقہ عنوان :