پارلیمنٹ کومضبوط کرنا نواز شریف کی ذمہ داری ہے یوسف رضا گیلانی

وزیراعظم جب پارلیمنٹ میں نہیں آئیں گے تودنگل ہوگا،پانامہ کیس کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے ، بیان

جمعہ 27 جنوری 2017 23:34

پارلیمنٹ کومضبوط کرنا نواز شریف کی ذمہ داری ہے یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2017ء) سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ وزیراعظم جب پارلیمنٹ میں نہیں آئیں گے تودنگل ہوگا،سپریم کورٹ کے باہرعدالت لگانادرست نہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کومضبوط کرناوزیراعظم کی ذمہ داری ہے ،وزیراعظم جب خودہی پارلیمنٹ میں نہیں آئیں گے توپھردنگل ہوگا،پیپلزپارٹی کے دورمیں ہمارے پاس اکثریت نہیں تھی پھربھی کبھی دنگل نہیں ہوا۔انہوںنے کہاکہ پانامہ کیس زیرسماعت ہے فیصلہ عدالت نے کرناہے ،سپریم کورٹ کے باہرعدالت لگانادرست نہیں ہی۔(یاسرعباسی)