سندھ ہائیکورٹ نے عامر لیاقت پر پابندی کا پیمرا کا حکم کالعدم قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 27 جنوری 2017 21:33

سندھ ہائیکورٹ نے عامر لیاقت پر پابندی کا پیمرا کا حکم کالعدم قرار دے ..

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27جنوری2017ء) سندھ ہائیکورٹ نے عامر لیاقت پر پابندی کا پیمرا کا حکم کالعدم قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی اسکالر اور ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت پر گزشتہ روز پیمرا کی جانب سے اشتعال انگیزی پھیلانے کے الزام پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ تاہم پیمرا کے اس فیصلے کے باوجود گزشتہ روز بول ٹی وی چینل پر ان کا پروگرام نشر کیا گیا تھا۔

پروگرام نشر ہونے پر پیمرا نے بول ٹی وی سے وضاحت طلب کرتے ہوئے چینل کی نشریات معطل کر دی تھیں۔

(جاری ہے)

تاہم اب چینل اور عامر لیاقت کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ ان کیخلاف پیمرا کے فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دے دیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد وہ اب اپنا پروگرام کر سکتے ہیں۔