وزیر داخلہ کی آپریشن ضرب عضب کی بنیاد رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد ربانی کی خدمات کی تعریف

جمعہ 27 جنوری 2017 23:21

وزیر داخلہ کی آپریشن ضرب عضب کی بنیاد رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل (ر) ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2017ء) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے آپریشن ضرب عضب کی بنیاد رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد ربانی کی خدمات کو سراہا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سنگجانی انٹرچینج کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنگجانی انٹرچینج کا منصوبہ سول ملٹری کوآرڈنیشن کی بہترین مثال ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد ربانی نے آپریشن ضرب عضب کی بنیاد رکھی جس سے نہ صرف پاک فوج بلکہ پاکستان کو کامیابیاں ملیں، خالد ربانی آرمی ویلفیئر ٹرسٹ ہائوسنگ سوسائٹی کے ایم ڈی ہیں۔

متعلقہ عنوان :