Live Updates

لاہور ہائیکورٹ نے جاوید ہاشمی اور عمران خان کیخلاف کارروائی کیلئے دائر درخواست مسترد کر دی

جمعہ 27 جنوری 2017 23:17

لاہور ہائیکورٹ نے جاوید ہاشمی اور عمران خان کیخلاف کارروائی کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جنوری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف الزامات عائد کرنے پر جاوید ہاشمی اور عمران خان کیخلاف کارروائی کے لئے دائر درخواست مسترد کر دی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے شہری کامران کی درخواست پر بطور اعتراض کیس کی سماعت کی درخواست گزار کا موقف تھا کہ جاوید ہاشمی اور عمران خان نے ملکی سلامتی کے اداروں پر بے بنیاد الزامات لگائے۔

(جاری ہے)

جاوید ہاشمی کے الزامات کی وجہ سے اداروں کی ساکھ متاثر ہوئی ہے جبکہ جاوید ہاشمی نے اپنے الزامات میں عدلیہ کو بھی ملوث کیا ہے درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت عمران خان اور جاوید ہاشمی کیخلاف کارروائی کا حکم دے، عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پرائیویٹ آدمی کیخلاف ہائیکورٹ میں رٹ درخواست دائر نہیں کی جا سکتی، قانون کسی شہری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرکے معافی مانگنے کی اجازت نہیں دیتا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات