اپنے خاندان اورمجھ میں سے کسی ایک کاانتخاب کرو: فریال مخدوم کی عامرخان کودھمکی

muhammad ali محمد علی جمعہ 27 جنوری 2017 21:01

اپنے خاندان اورمجھ میں سے کسی ایک کاانتخاب کرو: فریال مخدوم کی عامرخان ..

لندن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27جنوری2017ء) فریال مخدوم نے عامر خان کو دھمکی دی ہے کہ مجھ میں اور اپنے خاندان میں سے کسی ایک کو منتخب کرو۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کی ازدواجی زندگی مزید مشکلات کا شکار ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

عامر خان کی اہلیہ اور ان کے گھر والوں کے درمیان چل رہے جھگڑے کے بعد ان کی غیر اخلاقی ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد معاملات اور خراب ہو گئے ہیں۔ اسی باعث عامر خان اپنے چھوٹے بھائی کی شادی میں بھی شرکت نہ کر سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فریال مخدوم کا عامر خان پر بہت دباو ہے۔ فریال نے عامر خان کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ ان کی شادی سلامت رہے تو اس کیلئے انہیں اپنے اہل خانہ کو چھوڑنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :