کراچی ، ڈینئیل پرل قتل کیس میں سزائے موت پانے والے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کے لئے منظور

جمعہ 27 جنوری 2017 23:08

کراچی ، ڈینئیل پرل قتل کیس میں سزائے موت پانے والے ملزم کی سزا کے خلاف ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2017ء) سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس احمد علی ایم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں امریکن صحافی ڈینئیل پرل کے اغوا اور قتل کیس میں سزائے موت پانے والے ملزم احمد عمر شیخ کی جانب سے سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے فوری سماعت کے لئے درخواست منظور کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل اور پراسیکیوٹر جنرل کو 3 مارچ تک نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت میں ملزم احمد عمر شیخ کے وکیل کا کہنا تھا کہ عمر شیخ کو حیدرآباد سے کراچی سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا ہے جیل میں عمر شیخ کو جیل مینول کے تحت سہولت فراہم کی جائے حیدرآباد کی انسدادہشتگردی کی عدالت نے احمد عمر شیخ کو سزائے موت جبکہ فہد نسیم شیخ عادل اور سلمان ثاقب کو عمر قید کی سزا سنائے تھی عدالت سے استدعا ہے کہ انسدادہشتگردی کی عدالت کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔ عدالت نے درخواست گزار کی درخواست فوری سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ اور پراسیکیوٹر جنرل کو 3 مارچ تک کے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ واضح رہے احمد عمر شیخ بھارت میں قید تھا جیش محمد کی جانب سے بھارتی جہاز ہائی جیک کرنے کی صورت میں اسے رہائی ملی تھی۔#

متعلقہ عنوان :