پشاور کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے،عارف یوسف

جمعہ 27 جنوری 2017 22:57

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونحوا کے معاون خصوصی برائے قانون اور ایم پی اے ۔پی کے۔4 عارف یوسف نے کہا ہے کہ پشاور کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کے۔4کے علاقے گلبرگ گرین بیلٹ میں شجر کاری مہم کے آغاز کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

یہ افتتاح خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کا کا خیل و صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور اور رکن صوبائی اسمبلی ارباب جہانداد خان اور وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے محکمہ قانون و ایم پی اے عارف یوسف نے جمعہ کے روز مشترکہ طور پر کیا۔

اس موقع پر عمائدین علاقہ،ناظمین ،کونسلرز اور مقامی لوگوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں جمشید الدین کا کا خیل ،ارباب جہانداد اور حاجی عارف یوسف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی زیر قیادت صوبائی حکومت پشاور کو پاک صاف اور سرسبز بنانے کے لئے جامع حکمت عملی کے ساتھ ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :