ڈی ایچ کیو نوشہرہ سے ایمرجنسی کی تمام مفت طبی سہولیات ختم، مفت طبی سہولیات کے بینرز اکھاڑ پھینک دئیے گئے

جمعہ 27 جنوری 2017 22:47

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2017ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ سے ایمرجنسی کی تمام مفت طبی سہولیات ختم، ڈائریکٹر ڈی ایچ کیو نے ہسپتال میں لگائے گئے مفت طبی سہولیات کے بینرز اکھاڑ پھینک دئیے آئندہ کسی مریض کو بھی مفت طبی سہولیات فراہم نہیں ہوگی نوشہرہ کلاں کے عوام نے احتجاج کی دھمکی دے دی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار ممبران ضلع کونسل نوشہرہ قاضی واجد الحق، حاجی نوشیر خان، فلک نواز نے نوشہرہ کلاں میں اخبار نویسیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ کئی سالوں سے صوبائی حکومت نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے ایمرجنسی ٹائمنگ کے دوران ہسپتال میں مریضوں کو تمام طبی سہولیات مفت فراہم کئے تھے جس میں ایکسرے، لیبارٹری ٹیسٹ اور ادویات شامل تھے جس کیلئے صوبائی حکومت کی طرف سے ہسپتال میں مفت سہولیات دینے کیلئے بینرز اویزاں تھے تاہم نوشہرہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کو قاضی میڈیکل کمپلیکس میں ضم کرنے اور ایم ٹی آئی لاگو ہونے پر ڈائریکٹر ڈی ایچ کیو نوشہرہ نے ہسپتال میں تمام طبی سہولیات ختم کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے بینرز بھی اتار دئیے ان بینروں پر لکھاگیاتھا کہ ایمرجنسی مریضوں کو لیبارٹری ، ایکسرے اور دیگر طبی سہولیات مفت فراہم کی جائے گی تاہم سہولیات ختم ہونے پر ان بینرز کو بھی اتار دئیے گئے نوشہرہ کلاں کے عوام نے اس اقدام کی شدید مذمت کی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ نوشہرہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں طبی سہولیات دوبارہ فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائیں۔