خم بارڈر پر خاصہ دار فورس نے تلاشی کے دوران غیر ملکی موبائل سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ،ڈرائیور گرفتار

جمعہ 27 جنوری 2017 22:40

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جنوری2017ء) خیبر ایجنسی طورخم بارڈر پر خاصہ دار فورس نے تلاشی کے دوران غیر ملکی موبائل سمگل کرنے کی کوشش ناکام ڈرائیور گرفتار سرکاری ذرائع تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈر پر افغانستان سے پاکستان انے والے خالی ٹرالر سے تلاشی کے دوران خیال محمد افریدی دیگر جوانوں نے 1135قیمتی موبائل برامد کر کے موبائل سیٹ کو قبضے میں لے لئے اور ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسری طرف پولیٹکل ایجنٹ خیبر ایجنسی خالد محمود کی ہدایات پر چیکنگ مزید سخت کر دی گئی تاکہ منشیات کرنسی ،اور موبائل کی غیر قانونی سمگلنگ کی روکھتام ممکن ہوسکے ۔