1320 میگا واٹ ساہیوال کول پاور پلانٹ نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 27 جنوری 2017 20:23

1320 میگا واٹ ساہیوال کول پاور پلانٹ نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا گیا

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27جنوری2017ء) 1320 میگا واٹ ساہیوال کول پاور پلانٹ نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت لاہور کو بجلی کی بہتر ترسیل کیلئے 5 کلومیٹر طویل 500 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ 1320 میگا واٹ ساہیوال کول پاور پلانٹ کو بھی نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا گیا ہے. پلانٹ کو منسلک کرنے کیلیے لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں 1 ہفتے کی لوڈ مینجمنٹ کرنا پڑی۔ ٹرانسمیشن لائن کی بحالی سے جبری لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائےگی۔ جبکہ پاور پلانٹ جون میں 1320 میگاواٹ بجلی پیدا کریگا۔

متعلقہ عنوان :