Live Updates

عمران خان کے دھرنوں اور لانگ مارچ نے عوام میں سیاسی شعور پیداکیا ،اب عوام کیلئے کرپٹ عناصر کی پہچان آسان ہو گئی ہے، صرف بلند و بانگ دعووں اور جھوٹے نعروں سے ملک وقوم کی ترقی ممکن نہیں، معاشرے کے ہر فرد کو اس کے بنیادی حقوق اور انصاف فراہم کرنے سے ہی کوئی بھی معاشرہ یا ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتاہے

خیبر پختونخو ا کے وزیرکھیل ‘ثقافت محمود خان کا شمولیتی اجتماع سے خطاب

جمعہ 27 جنوری 2017 22:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جنوری2017ء) خیبر پختونخو ا کے وزیرکھیل ‘ثقافت محمود خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قائد عمران خان کے دھرنوں اور لانگ مارچ نے عوام میں سیاسی شعور پیداکیا اوراب عوام کیلئے کرپٹ عناصر کی پہچان آسان ہو گئی ہے، صرف بلند و بانگ دعووں اور جھوٹے نعروں سے ملک وقوم کی ترقی ممکن نہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد کو اس کے بنیادی حقوق اور انصاف فراہم کرنے سے ہی کوئی بھی معاشرہ یا ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتاہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل گولیرئی میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی اور پی پی پی کے اہم شخصیات عمر خان،حبیب الله، مومن خان، جہانزیب خان ،فاضل ، بختی روان، زیارت گل اور طالع زر نے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ ا پنی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان سرکردہ کارکنوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کے باعث حلقہ پی کی84مٹہ سوات سے دیگر سیاسی پارٹیوں کو زبردست دھچکا لگا ہیااور صوبائی وزیر محمود خان کی قیادت میںپاکستان تحریک انصاف ایک مظبوط قوت بن گئی۔صوبائی وزیر محمود خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے صوبائی حکومت کے طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ماضی میں ترقیاتی سکیمیں عوامی مفاد میں نہیں بلکہ ذاتی مفاد کے حصول اور مخصوص لوگوں کو نوازنے کیلئے منظور کی گئیں جس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے مگر پی ٹی آئی کی حکومت کسی فرد یا افرادکو خوش کرنے کی بجائے عوامی مفاد کومقدم رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبے خالصتاً میرٹ اور ضرورت کی بنیاد پر مکمل کروارہے ہیں۔

محمود خان کا کہنا تھاکہ لوگوں کے مسائل حل کرنا اور علاقے کی ترقی کے لئے کام کرنا عوام پر احسان نہیں بلکہ یہ عوام کا حق ہے اور انہیں یہ حق دلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکمرانوں نے عوام سے جھوٹے وعدوں اورفریب کے ذریعے ووٹ لیتے اور پھر اپنی عیاشیوںاور جیبوں کو بھرنے میںمصروف ہوجاتے تھے عوام کے مسائل حل کرنا تودرکنار علاقے کا دورہ کرنابھی بھول گئے مگر اس کے برعکس پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے میں اقتدار سنبھالتے ہی صوبائی حقوق کے حصول اور صوبے کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دی اور آج اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے یہ علاقہ ترقی کی دوڑ میں شامل ہوا ہے اور عوام کے بیشتر مسائل حل ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا دامن صاف ہے اور کوئی ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کرسکتا۔دوسروں پر الزام لگانے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں کہ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں عوام کیلئے ترقی کا سوچا بھی نہیں۔محمود خان نے سیاسی مخالفین کو ایک بار پھر مناظرے کا کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی عدالت میں ہر وقت مناظرے کیلئے تیارہیں۔انہوں نے کہا کہ چوروں اور ڈاکواؤں کا دور گزرگیا ہے اور اب ایماندار اور مخلص قیادت ہی عوام کی خدمت کرسکتی ہے انہوں نے سپاسنامے میں پیش کئے گئے مطالبات کا ذکر کرتے ہوئے علاقے میں بجلی کی کھمبوں کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :