ناقص چکن کیخلاف کریک ڈاؤن،3120کلومضرصحت چکن تلف،212دکانوں کووارننگ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کےمختلف علاقوں میں چھاپے،ناقص صفائی پرمتعدد دوکانوں کوجرمانے،وارننگ نوٹس جاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 27 جنوری 2017 20:15

ناقص چکن کیخلاف کریک ڈاؤن،3120کلومضرصحت چکن تلف،212دکانوں کووارننگ

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27جنوری2017ء): وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر صحت مند پنجاب پروگرام کی کامیابی اور عوام کو صحت مند خوراک کی فراہمی کے لیے صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں تیزی سے جاری ہے ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناقص چکن سپلائی کے خلاف مہم کی دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے مختلف شہروں میں ناقص چکن کی سپلائی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گوجرانوالہ ، فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی میں مجموعی طور پر 3120کلو ناقص چکن تلف کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں 2450کلو،گوجرانوالہ میں 140کلو ،راولپنڈی میں 380 کلو جبکہ ملتان میں 450کلو مضر صحت مرغی کا گوشت ضائع کیا گیا۔ چیکنگ مہم کے دوران مجموعی طور پر 288چکن شاپس چیک کی گئی اورکون سسٹم کے عدم استعمال اورناقص صفائی پر212شاپس کو وارننگ نوٹس دیے گیے ۔

(جاری ہے)

مزید کاورئیوں میں گلبرگ ٹاؤن کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے راجہ مارکیٹ میں واقع الخیر ہوٹل اور الخیر بابا نان شاپ کو احاطے میں صفائی کے ناقص حالات، کھانے پینے کی اشیاء کو پاؤں کی سطح پر رکھنے اور ملازمین کی ناقص جسمانی حالت کی بنا پر 15،15سوروپے جرمانہ جبکہ راجہ مارکیٹ میں ہانڈی ہوٹل کو ایکسپائرڈ برگر بن کی موجودگی اورفریزرزمیں سٹوریج کے نامناسب انتظامات کی وجہ سے 3ہزار روپے جرمانہ عائد کیااور ایکسپائرڈ بن کو موقع پر ضائع کر دیا۔

داتا گنج بخش ٹاؤن کی ٹیم نے چوبرجی میں خان بابا ریسٹورنٹ کو ملازمین کی وردی نامکمل ہونے اور فریزرز میں گندگی کی وجہ سے بہتری کانوٹس جاری کیا۔شالیمار ٹاؤن کی ٹیم نے دیسی مرغ یخنی، مدینہ جوس کارنر، حفیظ چکن شامی،کشمیری دال چاول، بسم اللہ پان شاپ ،عزیز پان شاپ اور بسم اللہ ٹی سٹال کو بہتری کے لیے احکامات جبکہ گھوڑے شاہ روڈ پر حسینی نان شاپ کو ملازمین کی ناقص جسمانی حالت، احاطے میں ملازمین کے سگریٹ نوشی کرنے، اور آٹے کو نامناسب طریقے سے سٹورنا کرنے پر2ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔علامہ اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے واپڈا ٹاؤن میں واقع اوسس واٹر پلانٹ کا جائزہ لیا بہتری کے احکامات جاری اور لائسنس بنوانے کے لیے نوٹس جاری کیا۔