رسالپور،ایڈیشنل سیشن جج نے مراد علی سپرنٹنڈنٹ ریونیو محکمہ مال اور ذوالفقار علی سب رجسٹرار صوابی کی ضمانت منظور کرلی

جمعہ 27 جنوری 2017 21:52

رسالپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2017ء)ایڈیشنل سیشن جج ہائی کورٹ پشاور نے مراد علی سپرنٹنڈنٹ ریونیو محکمہ مال اور ذوالفقار علی سب رجسٹرار صوابی کی ضمانت منظور کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عبدالرحمن جونئر کلرک پر سال 2007میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی جونکہ اب عبدالرحمن نے مراد علی ولد انور خان سپرنٹنڈنٹ ریونیو محکمہ مال پشاور اور ذوالفقار علی ولد دلبر سب رجسٹرار صوابی پر عدالت میں 164کے زریعے ان دونوں پر دعویٰ دیداری کردی ۔

ایڈیشنل شیشن جج ہائی کورٹ پشاور حیات گل مہمند کی عدالت میں مراد علی اور ذوالفقار کی وکیل ایڈوکیٹ ہائی کورٹ عالم شیر آفریدی اور ایڈوکیٹ ہائی کورٹ فداگل نے کیس کی فروی کی ۔ایڈیشنل شیشن جج ہائی کورٹ پشاور حیات گل مہمندنے مراد علی سپرنٹنڈنٹ ریونیو محکمہ مال پشاور اور ذوالفقار علی سب رجسٹرار صوابی کی ضمانت منظور کرلی ۔ یاد رہے کہ عبدالرحمن 2016میں تحصیلدار انور زیب کی قتل میں گرفتار ہوا تھا جو بعد میں راضی نامہ پر رہا ہوا ۔