سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام اور ملحقہ کالجوں میں سال 2016-17ء پیچلرز ڈگری پروگرام میں داخلہ کے لیے انٹری ٹیسٹ اتوارکو ہو گا

جمعہ 27 جنوری 2017 20:40

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2017ء) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام حیدرآباد کے ڈائر یکٹر ایڈمیشن کی جانب جاری کردہ اعلامیہ کے یونیورسٹی اور اس سے ملحقہ کالجوں خیر پور کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور شہید ذوالفقا ر علی بھٹو ایگری کلچر کالج ڈوکری میں سال 2016-17ء پیچلرز ڈگری پروگرام میں داخلہ کے لیے انٹری ٹیسٹ 29جنوری بروز اتوار پبلک اسکول لطیف آباد یونٹ نمبر3حیدرآباد میں ہو گاانٹری ٹیسٹ میں شرکت کے لیے امیدواروں کو داخلہ پاس جاری کردیئے گئے ہیں جو مقررہ وقت کے مطابق شرکت کریں -

متعلقہ عنوان :