Live Updates

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی امجد نیازی کی ٹی وی شو میں شرکت کے دوران طبیعت اچانک خراب، ہسپتال منتقل

muhammad ali محمد علی جمعہ 27 جنوری 2017 19:46

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی امجد نیازی کی ٹی وی شو میں شرکت کے دوران ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27جنوری2017ء) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی امجد نیازی کو طبیعت ناساز ہو جانے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی امجد نیازی کے حوالے سے تشویش ناک خبر سامنے آئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو کے دوران امجد نیازی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جس کے بعد انہیں فوری اسلام آباد کے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

امجد نیازی کو مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری جعفر اقبال خود ہسپتال لے کر گئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات