زمکو کے بعد پاکستان میں روڈ پرنس نے بھی ‘‘ہیوی بائیک’’ متعارف کروانے کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 27 جنوری 2017 19:25

زمکو کے بعد پاکستان میں روڈ پرنس نے بھی ‘‘ہیوی بائیک’’ متعارف کروانے ..

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27جنوری2017ء) زمکو کے بعد پاکستان میں روڈ پرنس نے بھی ‘‘ہیوی بائیک’’ متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک خبر سامنے آئی تھی جس کے مطابق پاکستان میں موٹر سائیکل بنانے والے مقامی کمپنی زمکو نے 200 سی سی موٹر سائیکل مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اب زمکو کے بعد روڈ پرنس نامی کمپنی کی جانب سے بھی بڑا اعلان کیا گیا ہے۔ روڈ پرنس نے پاکستان میں 250 سی سی آر ایکس 3 نامی موٹر سائیکل جلد مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ روڈ پرنس آر ایکس 3 کو رواں سال 2017 کی دوسری سہہ ماہی میں پیش کا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :