Live Updates

مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کی سپریم کورٹ اور قومی اسمبلی کی لڑائی سوشل میڈیا پر عروج تک پہنچ گئی

شاہ محمود قریشی قومی اسمبلی میں آپ اورعمران خان میرے ریڈارپرہوں گے‘ مسلم لیگ (ن) کے شیروں کا مقابلہ کرنے کو تیار ہوجاؤ ‘ عابد شیرعلی کی ٹویٹرپرعمران خان اور شاہ محمودقریشی کودھمکی مسلم لیگ (ن) کا تشدد اور بدتمیزی پر اتر آنا شرمناک ہے‘تحریک انصاف کی عابد شیر علی کے بیان کی مذمت

جمعہ 27 جنوری 2017 20:09

مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کی سپریم کورٹ اور قومی اسمبلی کی لڑائی سوشل ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کی سپریم کورٹ اور قومی اسمبلی کی لڑائی سوشل میڈیا تک جا پہنچی، عابد شیرعلی نے ٹویٹرپرعمران خان اور شاہ محمودقریشی کودھمکی دے ڈالی ‘ وزیر مملکت پانی و بجلی نے ٹویٹر پر شاہ محمود قریشی کو پیغام دیا ہے کہ قومی اسمبلی میں آپ اورعمران خان میرے ریڈارپرہوں گے‘ مسلم لیگ (ن) کے شیروں کا مقابلہ کرنے کو تیار ہوجاؤ۔

اس کے جواب میں تحریک انصاف نے ان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا تشدد اور بدتمیزی پر اتر آنا شرمناک ہے۔ جمعرات کو اسمبلی میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ن) کے ہنگامے کی بازگشت ‘دونوں جماعتوں کی یہ جنگ سپریم کورٹ اور قومی اسمبلی کے بعد سوشل میڈیا تک جا پہنچی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے اپنے ٹویٹراکا?نٹ پر شاہ محمود قریشی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں آپ اورعمران خان میرے ریڈارپرہوں گے، انہوں نے سوشل میڈیا کہ ذریعے پی ٹی آئی کو کمربستہ رہنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے شیروں کا مقابلہ کرنے کو تیار ہوجاؤ۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے عابد شیر علی کے ٹویٹ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ردعمل کا اظہار کیا کہ عابد شیرعلی کی جانب سے جاری بیان کی مذمت کرتے ہیں، مسلم لیگ ن کا تشدد اور بدتمیزی پر اتر آنا شرمناک ہے۔ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس نے مسلم لیگ ن کی کرپشن ہی نہیں بلکہ ان کے اندر چھپے سفاک آمرکو بھی بے نقاب کردیا ہے،مسلم لیگ ن نے ہرجگہ انصاف کے دروازے بند کردیئے ہیں ، انہوں نے عابد شیر علی کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان لوگوں کے مقابلے کے لئے تیار ہیں.نعیم الحق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے عمران خان اپنے سپاہیوں کے ساتھ میدان میں کھڑے ہیں ،انہوں نے عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت اور پارلیمان کو آلائشوں سے پاک کرکے دم لیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات