سپریم کورٹ بارکی زیرسماعت کیس پرسیاستدانوں کی بیان بازی پرقراردادمنظور

سیاستدان اپنی لڑائی میں ججزپرتبصروں سے گریزکریں،پی ٹی آئی اور(ن)لیگی رہنماء15روزمیں میڈیاکے سامنے آکرمعافی مانگیں۔قرارداد کامتن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 27 جنوری 2017 19:14

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27جنوری2017ء) : سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن نے زیرسماعت کیس پرسیاستدانوں کی بیان بازی پرقرارداد منظورکرلی ہے،پی ٹی آئی اور (ن)لیگی رہنماء 15روزمیں میڈیاکے سامنے آکرمعافی مانگیں۔اس بات کافیصلہ آج سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس میں ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پرزیرسماعت کیس پرسیاستدانوں کی بیان بازی پرقرارداد بھی منظورکی گئی۔قرارداد کے متن کے مطابق عدالتی فیصلوں پراثراندازہونیوالوں کیخلاف کاروائی ہونی چاہیے۔سیاستدان اپنی لڑائی میں ججزپرتبصروں سے گریزکریں۔پی ٹی آئی اور (ن)لیگی رہنماء 15روزمیں میڈیاکے سامنے آکرمعافی مانگیں۔