وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا رکن بلوچستان اسمبلی حاجی گل محمد دمڑکے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ 27 جنوری 2017 20:05

وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا رکن بلوچستان اسمبلی حاجی گل محمد دمڑکے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی رکن بلوچستان اسمبلی حاجی گل محمد دمڑکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔