جے یو آئی(ف) 5 فر وری کوملک بھر یوم یکجہتی کشمیر منائے گی

جمعہ 27 جنوری 2017 19:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جنوری2017ء)جے یو آئی 5 فر وری کوملک بھر یوم یکجہتی کشمیر منائے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اس بات فیصلہ جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں ایک اجلاس میں کیا گیا ،ملک بھر میں جے یو آئی تمام اضلاع اور صوبائی ہیڈ کوٹرز میں ریلیاں نکالے گی جس کی قیا دت مر کزی اور صوبائی راہنماء کریں گے یہ باتیں جے یو آئی کے قائم مقام سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے یہاں آزادی جموں کشمیر کے زیر اہتمام قومی مجلس مشاورت کے اختتامی سیشن سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں اس موقع محمداسلم غوری ،مولانا جمیل الرحمن درخواستی ،حا فظ عبد الواحد اور دیگر مو جو د تھے مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ کشمیر پاکستان کے لیئے ناگزیر اس پر پا کستان کا مئو قف اصولوں پر مبنی ہے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کشمیر کے معاملے میں اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کاامتیازی رویہ افسوسناک انہوںنے کہا کہ کشمیر ی اپنا حق خودارادیت کے حصول کے لیئے اپنی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم کی خواہش کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیئے پا کستان ان کے ساتھ کھڑا ہے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا مسئلہ کشمیر کو متنازعہ تسلیم کرتی ہے انہوںنے کہا کہ پا کستان خطے میں امن کے لیئے کوشاں ہے اب خطے کے دیگر ممالک کی بھی ذمے داری ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں