دبئی میں پراپرٹی کے سودے کرانے والوں میں پاکستانی بروکز تیسرے نمبر پر آگئے‘ رپورٹ

دبئی میں6ہزار بروکز نے جائیداد کے سودے کرانے میں 1ارب 50کروڑ درہم کمائے

جمعہ 27 جنوری 2017 19:38

دبئی میں پراپرٹی کے سودے کرانے والوں میں پاکستانی بروکز تیسرے نمبر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2017ء) دبئی میں پراپرٹی کی خریدووفروخت کے 33ہزار سودے کرانے والوں میں پاکستانی بروکز تیسرے نمبر پر آگئے،پراپرٹی کے سودے کرانے میں خواتین بروکرز بھی پیش پیش رہیں اور اس وقت دبئی میں کل 6 ہزار بروکز میں سے 2 ہزارخوتین بروکز ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق دبئی میں جائیداد کے سودوں میں بروکرز نے 1 ارب 50 کروڑ درہم کمائے۔ پراپرٹی کے سودے کرانے میں خواتین بروکرز بھی پیش پیش رہیں اور اس وقت دبئی میں کل 6 ہزار بروکز میں سے 2 ہزارخوتین بروکز ہیں۔واضح رہے کہ سال 2016 میں پاکستانیوں کی جانب سے دبئی کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں 1 ارب 27 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی اورپراپرٹی کے خریداروں میں بھی پاکستانیوں کا تیسرا نمبر ہے ۔

متعلقہ عنوان :