کچے مکان کی چھت منہدم ہونے سے ایک شخص جاں بحق

جمعہ 27 جنوری 2017 19:35

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2017ء) مری روڈ پر کچے مکان کی چھت منہدم ہونے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔ریسکیو 1122کے مطابقگذشتہ شب ہونے والی شدید بارش کے دوران موتی محل چوک کے قریب ایک نجی ہوٹل کے عقب میں ایک کمرے کا کچا مکان منہدم ہو گیا تاھم شہریوں نے اس کی اطلاع جمعہ کی صبح دی جس پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ملبے سے ایک نامعلوم شخص کی لاش بر آمد کر لی جو کہ مبینہ طور پر نشے کا عادی تھا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیم نے جاں بحق شخص کی نعش ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دی ۔

متعلقہ عنوان :