Live Updates

ڈیرہ مراد جمالی ، عوام کا خون چوسنے والوں کو معاف نہیں کرے گی ، رہنما پی ٹی آئی

فتح عوام ہی ہو گی میاں خاندان کو جدہ بھاگنے کا موقع نہیں دیں گے ، جنرل جہانگیر خان تریناورسردار یار محمد رند کاجلسہ سے ٹیلی فونک خطاب

جمعہ 27 جنوری 2017 19:31

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریڑی جنرل جہانگیر خان ترین بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے ہرنائی میں پی ٹی آئی کے منعقدہ جلسہ سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی عوام کا خون چوسنے والوں کو کسی صورت بھی معاف نہیں کرے گی پاناما لیکس میں میاں نواز شریف اور اس کا خاندان دلدل میں پھنس چکا ہے فتح ملک کی غریب عوام کو ہی حاصل ہو گی میاں خاندان کو جدہ بھاگنے کا موقع نہیں دیں گے ان خیالات کا اظہار بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جلسہ سے ہرنائی صدر حاجی غلام جان ترین جنرل سیکریڑی صدام جان ترین حاجی باز محمد ترین ملک گل محمد دمڑ محمد اسماعیل لہڑی نے بھی خطاب کیا جبکہ اس سے قبل قبائلی رہنما حاجی باز محمد ترین نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین سردار یار محمد رند نے کہاکہ عوام میاں نواز شریف کی بادشاہیت سے تنگ آ چکے ہیں جس سے وہ چھٹکارہ چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ کرپشن لوٹ مار سے دونوں بھائی اپنی معیشت بنا رہے ہیں جب کہ ملک قرضے تلے دب رہا ہے قرضوں کے بدلے کی جانے والی کرپشن پاناما لیکس میں عوام کے سامنے آ چکی ہے اور کہاکہ عمران خان ملک نچانے نکلے ہیں انشاء الله کامیابی قدم چومے گی اور کہاکہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر ملکی خزانہ کو نقصان پہنچانے والوں کا کڑ ا احتساب کریں گے اور کہاکہ تحریک انصاف میں قبائلی رہنما حاجی باز محمد ترین کا اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرنا مثبت اقدام ہے کیونکہ بلوچستان کی عوام بھی مخلص حقیقی قیادت چاہتی ہے گوادر کو ترقی کی راہ پر گامز ن کرنے کا دعوے کرنے والے گوادر عوام کو پینے کا پانی بھی نہیں دے سکے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :