وزیر آباد: ذہنی مریض بیٹے نے والد کو ٹوکے کے وار کرکے قتل کردیا

جمعہ 27 جنوری 2017 18:56

وزیرآباد : (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2017ء) وزیرآباد میں چیمہ کالونی کے قریب ایک ڈیرہ پر ذہنی مریض بیٹے نے اپنے والد کو ٹوکے کے وار کر کے قتل کر دیا۔ مریض کو دو ہفتے قبل مینٹل ہسپتال سے واپس لایا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ارائیں کالونی وزیرآباد کے رہائشی65سالہ سردار احمد کا بیٹا 32سالہ شاہد علی ذہنی مریض تھا جس کو مینٹل ہسپتال لاہور میں برائے علاج داخل کرایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

15روز قبل شاہد کو ہسپتال سے واپس لایا گیا تھا جو بظاہر ٹھیک نظر آرہاتھا۔ گذشتہ شب سردار علی اپنے بیٹے کے شاہد کے ہمراہ چیمہ کالونی کے عقب میں اپنے ڈیرے پر سو رہے تھے۔ شاہد علی نے ٹوکے کے وار کر کے باپ کو قتل کر دیا اور موقع سے غائب ہو گیا۔سٹی پولیس وزیرآباد نے مقدمہ در ج کر کے تفتش کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس اور لواحقین غائب ہونے والے شاہد علی کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍ

متعلقہ عنوان :