Live Updates

مریم نواز کا عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان سے ٹیلی فونک رابطہ۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 27 جنوری 2017 17:25

مریم نواز کا عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان سے ٹیلی فونک رابطہ۔ ذرائع

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جنوری 2017ء) : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان سے رابطہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دونوں خواتین میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے ٹیلی فونک گفتگو میں ریحام خان کی والدہ کےانتقال پر ان سےاظہار تعزیت کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی ۔ دونوں خواتین کے مابین ملکی سیاسی حالات پر بھی ہلکی پھُلکی گفتگو ہوئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :